0

پہلگام حملہ: راہول گاندھی کا مودی حکومت سے سکیورٹی ناکامی کی ذمہ داری قبول کرنے کا مطالبہ

ممبئی: (نیا محاذ) مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 27 سیاحوں کی ہلاکت پر کانگریس رہنما راہول گاندھی نے مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس سنگین سکیورٹی ناکامی کی ذمہ داری قبول کرے۔
راہول گاندھی نے کہا کہ “نریندر مودی کو چاہیے کہ وہ کشمیر میں امن و امان کے بڑے بڑے دعوے کرنے کے بجائے حقیقی اقدامات کریں۔” انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی غفلت اور سکیورٹی میں دراڑ کا خمیازہ معصوم شہریوں کو جان کی صورت میں بھگتنا پڑا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل پہلگام میں پیش آنے والے افسوسناک حملے میں 27 سیاح ہلاک ہوگئے تھے، جس کے بعد بھارتی سکیورٹی اداروں پر سخت سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ عوامی اور سیاسی حلقوں کی جانب سے مودی سرکار پر دباؤ بڑھتا جا رہا ہے کہ وہ ناکامی تسلیم کرے اور موثر حکمت عملی اختیار کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں