0

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1 لاکھ 15 ہزار کی حد سے نیچے گر گیا

کراچی: (نیا محاذ) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز شدید مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا، جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 2500 سے زائد پوائنٹس کی بڑی کمی کے ساتھ 1 لاکھ 14 ہزار 661 پوائنٹس پر آگیا۔
مارکیٹ کھلتے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے فروخت کے دباؤ میں اضافہ دیکھا گیا، جس نے مارکیٹ کے رجحان کو منفی سمت میں دھکیل دیا۔ اس بڑی گراوٹ نے سرمایہ کاروں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان غالب رہا تھا، جہاں کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1204 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 1 لاکھ 17 ہزار 226 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
ماہرین کے مطابق موجودہ سیاسی اور اقتصادی غیر یقینی صورتحال، سرمایہ کاروں کے اعتماد کو متاثر کر رہی ہے، جس کے باعث مارکیٹ میں شدید اتار چڑھاؤ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں