کراچی: (نیا محاذ) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کا سلسلہ تیسرے کاروباری روز بھی جاری رہا، کاروبار کے آغاز پر ہی مارکیٹ میں نمایاں بہتری دیکھی گئی۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں 300 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 118,811 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
اس سے قبل گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 47 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 118,430 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ ماہرین کے مطابق یہ اضافہ سرمایہ کاروں کے اعتماد، معاشی استحکام کی توقعات اور مثبت حکومتی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔
پاکستانی مارکیٹ میں مسلسل تیزی سرمایہ کاروں کے لیے حوصلہ افزا اشارہ ہے، اور اگر یہی رجحان برقرار رہا تو مستقبل قریب میں اسٹاک مارکیٹ مزید نئی بلندیوں کو چھو سکتی ہے۔
