0

ٹیکساس میں مسلمانوں کے رہائشی منصوبے کی راہ میں رکاوٹ، گورنر گریگ ایبٹ کا متنازع اقدام

ٹیکساس: (نیا محاذ) امریکی ریاست ٹیکساس میں مسلمانوں کے لیے گھروں اور مسجد کی تعمیر کے منصوبے کو ریاستی حکومت کی مخالفت کا سامنا ہے، جس پر مسلم کمیونٹی نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیکساس کے شہر جوزفین کے مضافات میں 400 ایکڑ پر محیط ایک رہائشی منصوبہ بنایا جا رہا تھا، جس میں ایک ہزار سے زائد گھر اور ایک مسجد کی تعمیر شامل تھی۔ تاہم ریاست کے گورنر گریگ ایبٹ نے اس منصوبے کو روکنے کے لیے اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ منصوبے کی مخالفت کی بنیادی وجہ اس کا مسجد کے ارد گرد تعمیر ہونا ہے، جسے کچھ حلقے مذہبی بنیاد پر تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ اسلامی سینٹر کے وکیل نے اس اقدام کو مذہبی تعصب قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے جیسے یہ کوئی غیر قانونی یا خطرناک منصوبہ ہو، حالانکہ ایسا ہرگز نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گورنر کا رویہ دیکھ کر محسوس ہوتا ہے جیسے 9/11 جیسا کوئی واقعہ ہو رہا ہو۔
مسلمانوں کے خلاف بڑھتی ہوئی تعصب پر مبنی پالیسیوں نے نہ صرف امریکی اقلیتوں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی تشویش پیدا کر دی ہے۔ انسانی حقوق کے اداروں نے بھی اس معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں