ڈیرہ اسماعیل خان: (نیا محاذ) خیبر پختونخوا کے شہر ڈی آئی خان میں ہونے والی تین روزہ ڈیرہ جات جیپ ریلی دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد اختتام پذیر ہو گئی، جس میں نادر مگسی نے اپنی مہارت اور رفتار کے جوہر دکھاتے ہوئے میدان مار لیا۔
پریپیئرڈ اے کیٹیگری میں نادر مگسی نے 69 کلومیٹر کا فاصلہ صرف 44 منٹ اور 18 سیکنڈ میں طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ پریپیئرڈ بی کیٹیگری میں گوہر خان، پریپیئرڈ سی کیٹیگری میں دیوار مزاری اور پریپیئرڈ ڈی کیٹیگری میں شکیل احمد فاتح قرار پائے.
اختتامی تقریب رتہ کلاچی اسٹیڈیم میں منعقد کی جائے گی، جس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور مہمانِ خصوصی ہوں گے اور تمام کیٹیگریز کے فاتحین میں انعامات تقسیم کریں گے۔
ریلی کے کامیاب انعقاد کو مقامی و قومی سطح پر خوب سراہا جا رہا ہے، جس سے نہ صرف موٹر اسپورٹس کو فروغ ملا بلکہ علاقے میں مثبت سرگرمیوں کو بھی تقویت ملی۔
