0

روپے کی قدر میں بہتری، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا

کراچی: (نیا محاذ) انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد ملکی کرنسی کو کچھ استحکام حاصل ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے سستا ہوکر 280.87 روپے سے کم ہوکر 280.77 روپے پر بند ہوا۔ گزشتہ روز ڈالر کی بندش قیمت 280.87 روپے تھی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدات میں کمی، ترسیلات زر میں بہتری اور مرکزی بینک کی پالیسیوں کی وجہ سے روپے پر دباؤ میں کچھ کمی آئی ہے۔ اگر یہی رجحان برقرار رہا تو آئندہ دنوں میں روپے کی قدر مزید مستحکم ہو سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں