لاہور (نیا محاذ) — کینیڈا میں ہونے والی ٹی 10 لیگ کے لیے دنیا بھر سے 1300 سے زائد کرکٹرز نے رجسٹریشن کرا لی ہے، جن میں مرد و خواتین کھلاڑیوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔ اس ایونٹ نے بین الاقوامی سطح پر کرکٹ شائقین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لیگ میں شرکت کے لیے 34 ممالک کے 1135 مرد اور 235 خواتین کرکٹرز نے خود کو رجسٹر کرایا ہے۔ نیوزی لینڈ کے تجربہ کار بلے باز مارٹن گپٹل نے بھی اس لیگ میں شرکت پر رضامندی ظاہر کر دی ہے، جس سے ایونٹ کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔
پاکستان سے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ اور جارح مزاج بیٹر اعظم خان سمیت متعدد کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کرائی ہے۔ دیگر عالمی کرکٹ اسٹارز جیسے فن ایلین، سکندر رضا، الیکس ہیلز، شمار جوزف، جیسن روئے اور کیشیو مہاراج بھی اس لیگ کا حصہ بننے کے خواہاں ہیں۔
کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ کینیڈا میں اس نوعیت کی لیگ کا انعقاد نہ صرف وہاں کرکٹ کے فروغ میں مدد دے گا بلکہ نوجوان ٹیلنٹ کو بھی عالمی سطح پر اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع فراہم کرے گا۔
