0

چین کی امریکی تجارتی معاہدوں کے حامل ممالک کو وارننگ: جوابی اقدامات کا عندیہ

بیجنگ: (نیا محاذ) چینی وزارتِ تجارت نے امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدہ کرنے والے ممالک کو واضح طور پر خبردار کیا ہے کہ وہ چین کے مفادات کو نقصان پہنچانے سے گریز کریں۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق، چینی وزارتِ تجارت نے ان ممالک کو جو امریکا کے ساتھ بڑے اقتصادی معاہدے کر رہے ہیں، کہا ہے کہ چین امریکا کے ساتھ اپنے تجارتی اور اقتصادی اختلافات کو حل کرنے والے تمام فریقوں کی عزت کرتا ہے۔ تاہم، چین نے اپنی اقتصادی خودمختاری اور مفادات کے تحفظ کا عزم بھی ظاہر کیا۔
چینی وزارتِ تجارت نے ان ممالک کو جوابی اقدامات سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ چین اپنے حقوق کا بھرپور دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس میں کسی قسم کی کوئی لچک نہیں ہوگی۔
اس وقت، امریکا کی جانب سے چینی مصنوعات پر 145 فیصد تک ٹیریف عائد کیا گیا ہے، جبکہ چین نے بھی امریکی مصنوعات پر 125 فیصد تک ٹیریف لگایا ہوا ہے، جس کے باعث دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کشیدہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں