0

پی ایس ایل 10 میں کراچی کے شائقین کی عدم دلچسپی، اسٹیڈیم خالی، جوش ٹھنڈا؟

کراچی (نیا محاذ) — پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 میں کراچی کے شائقین کرکٹ کی دلچسپی میں واضح کمی دیکھی جا رہی ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والے پانچ میچز کے دوران گنجائش کے مطابق 32 ہزار تماشائی بھی اسٹیڈیم نہیں پہنچ سکے، اور کئی میچز میں تو حاضری کی تعداد 10 ہزار سے بھی کم رہی۔
یہ صورتحال ماہرین اور کرکٹ منتظمین کے لیے لمحہ فکریہ بن گئی ہے۔ جہاں ایک جانب پی ایس ایل کا شمار دنیا کی مقبول ترین لیگز میں کیا جاتا ہے، وہیں کراچی جیسے بڑے شہر میں خالی نشستیں شائقین کی دلچسپی پر سوالیہ نشان اٹھا رہی ہیں۔
شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ ٹکٹوں کی قیمت، سیکیورٹی اقدامات، ٹیم کی کارکردگی اور میچز کے اوقات جیسے عوامل اس صورتحال کی بڑی وجوہات ہیں۔ کچھ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایونٹ میں پہلے جیسا جوش و خروش اب نظر نہیں آتا۔
اگر یہی رجحان برقرار رہا تو پی ایس ایل کے آئندہ میچز اور اس کے مستقبل پر بھی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ پی سی بی اور فرنچائزز کے لیے یہ وقت ہے کہ وہ شائقین کے اعتماد کو بحال کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں