0

ماں کا خواب پورا، بیٹا دلہن کو ہیلی کاپٹر میں گھر لے آیا — سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

ہریانہ (نیا محاذ) — بھارت کی ریاست ہریانہ میں ایک نوجوان نے اپنی ماں کا خواب پورا کرتے ہوئے دلہن کو ہیلی کاپٹر میں بٹھا کر گھر لے آیا۔ یہ انوکھا منظر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا، جسے دیکھ کر صارفین حیرت اور خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ دلچسپ واقعہ ضلع پنچکولہ کے علاقے رائے پور رانی کے قریبی گاؤں دھندر دو میں پیش آیا۔ ساحل نامی دلہے نے والدہ کی برسوں پرانی خواہش کو حقیقت میں بدلنے کے لیے اپنی شادی کو یادگار بنانے کا فیصلہ کیا۔
شادی کے بعد ساحل نے اپنی نئی نویلی دلہن کو روایتی بارات کے بجائے ہیلی کاپٹر میں بٹھا کر گھر لایا۔ گاؤں کے لوگ یہ دلکش منظر دیکھنے کے لیے جمع ہو گئے، اور ہر طرف خوشی کی فضا قائم ہو گئی۔ ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ اور دلہن کی آمد کا منظر ویڈیو کی صورت میں انٹرنیٹ پر تیزی سے پھیل گیا۔
بھارتی میڈیا نے بھی اس واقعے کو نمایاں انداز میں رپورٹ کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر صارفین نے اس نوجوان کی والدہ سے محبت کو سراہا اور کہا کہ یہ صرف شادی نہیں بلکہ ماں کے خواب کی تکمیل کی خوبصورت مثال ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں