0

سعودی عرب کا ثقافتی ورثہ دنیا کے سامنے لانے کیلئے ٹک ٹاک سے معاہدہ — وژن 2030 کی جانب اہم قدم

ریاض (نیا محاذ) — سعودی عرب نے اپنی تہذیب، ثقافت اور سماجی اقدار کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک کے ساتھ باقاعدہ شراکت داری قائم کر لی ہے.
سعودی وزارت ثقافت اور ٹک ٹاک اتھارٹی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔ اس معاہدے کا مقصد سعودی شہریوں کی تخلیقی صلاحیتوں، ثقافتی ورثے اور معاشرتی کردار کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنا ہے، جو کہ سعودی وژن 2030 کا ایک اہم ستون ہے۔
وزارت ثقافت کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، خاص طور پر ٹک ٹاک جیسے پلیٹ فارمز، معاشرے کے مثبت پہلوؤں کو اجاگر کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس اقدام کے ذریعے نوجوان نسل کو اپنی ثقافت سے جُڑنے اور عالمی سطح پر سعودی عرب کا مثبت چہرہ پیش کرنے کا موقع ملے گا۔
ماہرین کے مطابق یہ معاہدہ عالمی ڈیجیٹل منظرنامے میں سعودی عرب کی نرم قوت (Soft Power) کو مستحکم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے، جو آنے والے دنوں میں نہ صرف ثقافت بلکہ سیاحت، تعلیم اور انٹرٹینمنٹ کے شعبوں پر بھی اثر انداز ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں