0

ایرن ہالینڈ نے حسن علی کو ’جوکر‘ کہہ دیا، فاسٹ بولر کا دلچسپ ردعمل

کراچی: (نیا محاذ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اسٹار فاسٹ بولر حسن علی کو غیر ملکی اسپورٹس پریزینٹر ایرن ہالینڈ نے ایک مزاحیہ انداز میں ’جوکر‘ کہہ کر پکارا، جس پر حسن علی نے بھی مسکراتے ہوئے دلچسپ انداز میں جواب دیا۔
یہ واقعہ نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ کے دوران پیش آیا، جہاں کراچی کنگز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 67 رنز سے شکست دے دی۔ کراچی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 175 رنز بنائے، جبکہ کوئٹہ کی پوری ٹیم صرف 119 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
میچ کے دوران ایرن ہالینڈ نے نہ صرف حسن علی کی کارکردگی کو سراہا بلکہ ان کے خوش مزاج رویے کو دیکھتے ہوئے انہیں ’جوکر‘ کہا۔ ایرن کا یہ تبصرہ مزاحیہ انداز میں تھا، جس پر حسن علی نے بھی خوش دلی سے ردعمل دیتے ہوئے گفتگو کو مزید دلچسپ بنا دیا۔
یاد رہے کہ حسن علی نے اس سیزن میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پی ایس ایل کے لیڈنگ وکٹ ٹیکر وہاب ریاض کا 113 وکٹوں کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے، جو ان کی کامیاب کیریئر کا ایک بڑا سنگ میل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں