0

ایران پر اسرائیلی حملے کی منسوخی سے متعلق خبر پر ٹرمپ کا ردعمل: “یہ نہیں کہوں گا کہ حملہ منسوخ ہوا”

واشنگٹن (نیا محاذ) –ایران پر اسرائیلی حملے: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک امریکی اخبار کی رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ یہ نہیں کہیں گے کہ ایران پر اسرائیلی حملہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔
معروف امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے بدھ کو اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی جوہری تنصیبات پر اسرائیل کے مجوزہ حملے کو روک دیا ہے اور اب وہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا حل چاہتے ہیں۔
ٹرمپ نے اس حوالے سے کہا کہ “مجھے ایران پر فوری طور پر فوجی کارروائی کرنے کی کوئی جلدی نہیں ہے، کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ ایران کے پاس ایک عظیم ملک بننے کا موقع ہے۔” انہوں نے زور دیا کہ ان کی ترجیح مذاکرات ہیں۔
سابق صدر نے مزید کہا کہ اگر مذاکرات کا راستہ کامیاب نہ ہوا تو دوسرا آپشن ایران کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں لگتا ہے کہ ایران بات چیت کے لیے تیار ہے۔
واضح رہے کہ ایران کا جوہری پروگرام ایک عرصے سے بین الاقوامی سطح پر تشویش کا باعث بنا ہوا ہے اور اسرائیل نے متعدد بار ممکنہ حملے کی دھمکیاں دی ہیں۔ ٹرمپ کی جانب سے اس معاملے پر یہ تازہ موقف خطے میں پیدا ہونے والی کشیدگی کے تناظر میں خاصی اہمیت رکھتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں