0

آڈیو لیکس کیس: علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار، فرد جرم کی کارروائی مؤخر

اسلام آباد (نیا محاذ) – اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے آڈیو لیکس کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھنے کا حکم دے دیا ہے۔
کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج رانا مجاہد رحیم کی عدم موجودگی کے باعث بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔ عدالت نے علی امین گنڈا پور کے خلاف فرد جرم کی کارروائی بھی مؤخر کرتے ہوئے آئندہ تاریخ پر منتقل کر دی ہے۔
عدالت نے ملزمان کے خلاف کیس کی اگلی سماعت 6 مئی مقرر کی ہے۔ یاد رہے کہ یہ مقدمہ تھانہ گولڑہ میں علی امین گنڈا پور اور اسد فاروق خان کے خلاف درج کیا گیا تھا۔
سیاسی حلقوں میں اس مقدمے کو خاصی توجہ دی جا رہی ہے، اور مستقبل کی سماعتوں پر نظر رکھی جا رہی ہے کہ کب فرد جرم عائد کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں