کراچی (دنیا نیوز) – شہر قائد کے علاقے پرانا گولیمار یونائیڈ کالونی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں 13 سالہ لڑکی نے اپنے گھر میں گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ میوہ شاہ قبرستان کے قریب واقع ایک گھر میں پیش آیا، جہاں پولیس نے پہنچ کر جاں بحق ہونے والی لڑکی کی لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال منتقل کیا۔
پولیس کے مطابق، لڑکی کی شناخت نویدہ کے نام سے کی گئی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق لڑکی نے خودکشی کی ہے، تاہم پولیس نے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
