0

کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ 17 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال

کراچی (دنیا نیوز) – پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ایک بڑی تیزی دیکھنے کو ملی، جس کی بدولت ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 17 ہزار 158 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔ اس اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 1536 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 16 ہزار 390 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں