اسلام آباد (نیا محاذ) – لیبیا کے شہر سیریت کے قریب ہراوا کوسٹ پر تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 4 پاکستانیوں سمیت 11 افراد جاں بحق ہو گئے۔
وزارت خارجہ کو پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے موصولہ رپورٹ کے مطابق حادثہ 12 اپریل کو پیش آیا۔ اب تک حادثے کے مقام سے 11 نعشیں نکالی جا چکی ہیں، جن میں سے چار کی شناخت پاکستانی شہریوں کے طور پر کر لی گئی ہے۔
شناخت کیے گئے افراد میں تین کا تعلق منڈی بہاؤالدین اور ایک کا گوجرانوالہ سے ہے۔ جاں بحق پاکستانیوں میں شامل ہیں:
زاہد محمود ولد لیاقت علی (گوجرانوالہ)
سمیر علی ولد راجہ عبدالقدیر
سید علی حسین ولد شفقت الحسنین
آصف علی ولد نذر محمد (منڈی بہاؤالدین)
اس کے علاوہ دو لاشوں کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی، جبکہ باقی پانچ لاشیں مصری شہریوں کی بتائی جا رہی ہیں۔
پاکستانی سفارتخانہ واقعے کی مزید تفصیلات اور متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے مقامی حکام سے مسلسل رابطے میں ہے۔
