0

بنوں میں دستی بم حملہ، صوبائی وزیر کے پرائیویٹ سیکرٹری کا مکان نشانہ، ایک شخص زخمی

بنوں (نیا محاذ) –بنوں میں دستی بم حملہ: خیبرپختونخوا کے علاقے میرا خیل بنوں میں ایک گھر پر دستی بم حملے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا، جبکہ حملے میں دو مویشی بھی ہلاک ہو گئے۔
پولیس کے مطابق دستی بم حملہ صوبائی وزیر پختون یار خان کے پرائیویٹ سیکرٹری کے مکان پر کیا گیا۔ واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے جبکہ پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے اور جلد ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں