0

امریکی وزیر خزانہ کا چین کو دو ٹوک پیغام: “ٹیرف مذاق نہیں”

واشنگٹن (نیا محاذ) – امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بینسٹ نے چین پر ٹیرف کے نفاذ کے معاملے پر واضح موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کوئی مذاق نہیں اور اب مذاکرات ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی سطح پر ہوں گے۔
چینی وزیر تجارت کے جانب سے ٹیرف کو “مذاق” قرار دینے کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سکاٹ بینسٹ نے کہا کہ امریکا بیجنگ کے ساتھ تجارتی معاہدے کے لیے پُرامید ہے، تاہم واشنگٹن شراکت داروں کے ساتھ صرف نیک نیتی پر مبنی مذاکرات کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ صدر جوبائیڈن کے دور حکومت میں کئی ممالک نے امریکا کے ساتھ غیر منصفانہ رویہ اپنایا، جس کے اثرات اب ختم کرنا ضروری ہیں۔
سکاٹ بینسٹ کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور چین کے درمیان تجارتی تعلقات میں کشیدگی ایک بار پھر سر اٹھا رہی ہے، اور مستقبل قریب میں دونوں ممالک کے صدور کی براہ راست ملاقات متوقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں