واشنگٹن: (نیا محاذ) “چین جیسے ممالک کے ہاتھوں مزید یرغمال نہیں بنیں گے: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تجارتی پالیسیوں سے متعلق ایک بار پھر جارحانہ مؤقف اپناتے ہوئے واضح کیا ہے کہ امریکا کسی بھی ملک، خاص طور پر چین، کی تجارتی زیادتیوں کا مزید شکار نہیں بنے گا۔
اپنے تازہ بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ “کئی دہائیوں سے دنیا بھر کے ممالک امریکا کے ساتھ تجارتی ناانصافی کرتے آ رہے ہیں، لیکن اب یہ سلسلہ ختم ہو چکا ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ غیرمنصفانہ تجارتی رویے رکھنے والے ممالک، ٹیرف سے محفوظ نہیں رہیں گے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین وہ ملک ہے جو امریکا کے ساتھ بدترین تجارتی سلوک کرتا ہے، اور اس کے لیے خصوصی طور پر سخت فیصلے کیے جائیں گے۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ امریکا اب اپنی مصنوعات خود تیار کرے گا تاکہ غیر ملکی انحصار کم ہو۔
امریکی صدر نے حکام کو ہدایت دی ہے کہ ٹیرف سے متعلق تمام فیصلوں اور ممکنہ اثرات کا مکمل جائزہ لیا جائے۔ ساتھ ہی یہ عندیہ بھی دیا گیا کہ چین کی الیکٹرانکس اور سیمی کنڈکٹرز سپلائی چین پر خصوصی نظر رکھی جائے گی۔
ٹرمپ نے کہا کہ نیشنل سکیورٹی کے تناظر میں کیے جانے والے یہ اقدامات امریکا کے معاشی مفادات کے تحفظ کے لیے انتہائی ضروری ہیں۔
