اسلام آباد: (نیا محاذ)یورپی منڈیوں میں، ایس آئی ایف سی کی موثر حکمت عملیوں اور معاونت کے نتیجے میں یورپی ممالک کو پاکستانی مصنوعات کی برآمدات میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ عالمی برادری کا پاکستان کی صنعت پر اعتماد بحال ہونا خوش آئند پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔
حکام کے مطابق، یورپی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات خصوصاً ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس کے نتیجے میں برآمدات میں مجموعی طور پر 9.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مغربی یورپ کو برآمدات میں 11.6 فیصد جبکہ شمالی یورپ کو برآمدات میں 17.7 فیصد بہتری دیکھی گئی۔
اٹلی، یونان، اور اسپین سمیت متعدد یورپی ممالک کو پاکستانی برآمدات میں بتدریج اضافہ جاری ہے، جس کا بنیادی سبب جی ایس پی پلس اسٹیٹس اور مقامی مصنوعات کی معیار اور کشش ہے۔
واضح رہے کہ یورپی پارلیمنٹ نے اکتوبر 2023 میں پاکستان کو دی گئی ڈیوٹی فری رسائی (GSP Plus) کی مدت میں 2027 تک توسیع کر دی تھی، جس کا براہِ راست فائدہ پاکستانی برآمد کنندگان کو حاصل ہو رہا ہے۔
