کراچی: (نیا محاذ)ڈالر کی قدر، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر میں معمولی بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، ڈالر کی قیمت میں 9 پیسے کمی ہوئی، جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 280 روپے 47 پیسے پر بند ہوا۔ گزشتہ روز ڈالر 280 روپے 56 پیسے پر بند ہوا تھا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر میں اس معمولی کمی کی وجہ مارکیٹ میں زرمبادلہ کی سپلائی میں بہتری اور درآمدی دباؤ میں کمی ہو سکتی ہے۔
اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی اور آئی ایم ایف پروگرام کے مثبت اثرات بھی روپے کی قدر کو سہارا دینے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
