0

ٹیرف جنگ میں امریکا تنہا رہ جائے گا، چینی صدر شی جن پنگ کا دو ٹوک اعلان

بیجنگ: (نیا محاذ)ٹیرف جنگ میں امریکا تنہا، چینی صدر شی جن پنگ نے امریکی تجارتی پالیسیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ محصولات کی جنگ میں کوئی بھی کامیاب نہیں ہوتا، امریکا یکطرفہ تجارتی اقدامات سے خود کو عالمی برادری سے الگ کر رہا ہے۔
شی جن پنگ نے صاف الفاظ میں کہا کہ دنیا کے خلاف کھڑے ہونے کے نتائج امریکا کے لیے اچھے ثابت نہیں ہوں گے۔ انہوں نے یورپی یونین پر زور دیا کہ وہ اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے غنڈہ گردی کے خلاف کھل کر مزاحمت کرے۔
چینی صدر نے مزید کہا کہ چینی قوم امریکی ٹیرف سے خوفزدہ نہیں، چین نہ کبھی بلیک میل ہوا ہے اور نہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر ہونے والی تبدیلیوں کے باوجود چین اپنی پالیسیوں پر ثابت قدم رہے گا۔
شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ چین کی ترقی خود انحصاری، مسلسل جدوجہد اور محنت کا نتیجہ ہے، اور وہ کسی بیرونی ملک کے احسانات پر انحصار نہیں کرتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں