نگرپارکر: (نیا محاذ)تھر جیپ ریلی، رن آف کچھ کے ریگستانی علاقے میں ہونے والی تھر ڈیزرٹ جیپ ریلی میں ڈرائیورز نے اپنی مہارت کے جوہر دکھائے، ریت سے بھرے ٹریک پر گاڑیوں کی رفتار اور کنٹرول کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔
ریلی کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں معروف ریلی ڈرائیور نادر مگسی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن اپنے نام کر لی۔ نادر مگسی نے 2 کلومیٹر کا ٹریک صرف 1 منٹ اور 16 سیکنڈز میں مکمل کر کے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔
ریلی میں آج اسٹار کیٹیگری کا بڑا مقابلہ متوقع ہے، جس میں ملک بھر سے ماہر ڈرائیورز اپنی گاڑیوں سمیت شرکت کریں گے۔ ریتلے راستے، مشکل موڑ اور رفتار کے جنون سے بھرپور یہ ایونٹ شائقین کو خوب محظوظ کر رہا ہے۔
محکمہ سیاحت سندھ اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے ریلی کے انعقاد کو علاقے میں سیاحت کے فروغ کے لیے مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
