0

میرپورخاص: سینٹرل جیل کوارٹرز سے خاتون پولیس اہلکار کی پھندا لگی لاش برآمد، شوہر گرفتار

میرپورخاص: (نیا محاذ) میرپورخاص کی سینٹرل جیل کے رہائشی کوارٹرز میں خاتون پولیس اہلکار کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی، واقعے نے علاقے میں تشویش کی لہر دوڑا دی۔ پولیس نے مشکوک حالات میں واقعے کی تفتیش شروع کرتے ہوئے خاتون کے شوہر کو حراست میں لے لیا ہے۔
پولیس کے مطابق، جاں بحق ہونے والی اہلکار کی شناخت مہوش جروار کے نام سے ہوئی ہے، جن کی لاش پولیس وردی میں پنکھے سے جھولتی ہوئی ملی۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مہوش جروار کے شوہر کا تعلق ہوٹلنگ کے شعبے سے ہے اور واقعے کے بعد اسے شاملِ تفتیش کر لیا گیا ہے۔ ابتدائی شواہد اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کی روشنی میں واقعے کی نوعیت کا تعین کر کے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
علاقہ مکینوں اور پولیس اہلکاروں نے واقعے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی شفاف تفتیش اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں