قصور: (نیا محاذ) قصور میں افسوسناک واقعہ، 18 سالہ نوجوان کو زیادتی کا نشانہ بنانے اور ویڈیو وائرل کرنے والے درندہ صفت ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق، 8 اپریل کو تھانہ کنگن پور میں ایک شہری نے رپورٹ درج کروائی تھی کہ اس کے 18 سالہ بیٹے کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے۔ متاثرہ نوجوان کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ اس کی ویڈیو بھی بنائی گئی، جو بعد ازاں سوشل میڈیا پر وائرل کر دی گئی۔
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم عابد کو گرفتار کر لیا اور اس کے قبضے سے موبائل فون بھی برآمد کر لیا، جس میں ویڈیو موجود تھی۔ پولیس کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور اسے جلد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
قصور میں ایسے واقعات پر شہریوں نے شدید ردعمل دیا ہے اور حکومت سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مستقبل میں ایسے مجرموں کو نشان عبرت بنایا جا سکے۔
