کراچی: (نیا محاذ)عالمی تجارتی دباؤ، عالمی تجارتی کشیدگی کے اثرات پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر بھی نمایاں ہو گئے، کے ایس ای 100 انڈیکس میں بڑی مندی دیکھی گئی، جس کے باعث ٹریڈنگ منفی زون میں رہتے ہوئے اختتام پذیر ہوئی۔
کاروباری ہفتے کے آخری دن 100 انڈیکس 1335 پوائنٹس کی کمی کے بعد 1,14,800 پوائنٹس پر بند ہوا۔ دوران ٹریڈنگ انڈیکس کی بلند ترین سطح 1,15,900 جبکہ کم ترین سطح 1,14,600 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔
مارکیٹ میں آج 44 کروڑ روپے مالیت کے شیئرز کا لین دین ہوا، جبکہ کاروباری حجم 30 ارب روپے سے تجاوز کر گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں 2,036 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ہوا تھا اور انڈیکس 1,16,189 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، مگر آج مندی کے رجحان نے اس سطح کو برقرار نہ رکھ سکا۔
ادھر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی، امریکی کرنسی 26 پیسے سستی ہو کر 280.56 روپے سے گھٹ کر 280.30 روپے پر آ گئی ہے۔
