0

راولپنڈی میں پی ایس ایل 10 کی شاندار افتتاحی تقریب، فن، ثقافت اور جوش کا حسین امتزاج

راولپنڈی: (نیا محاذ) راولپنڈی میں پی ایس ایل 10 ،پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کی افتتاحی تقریب راولپنڈی اسٹیڈیم میں قومی ترانے سے باضابطہ طور پر شروع ہو گئی، جہاں رنگا رنگ مظاہروں اور فنکاروں کی شاندار پرفارمنس نے شرکاء کو محظوظ کر دیا۔
تقریب کی خاص بات فلائنگ مین کا جیٹ پروپلژن شو تھا، جس نے فضا میں بلند ہو کر پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کو میدان میں لاتے ہوئے سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر کے حوالے کیا، جنہوں نے اسے اسٹیج پر سجایا۔
تقریب کی میزبانی معروف اسپورٹس اینکر زینب عباس نے کی، جب کہ ابتدائی خطاب اداکار حمزہ علی عباسی نے کیا۔ اس کے بعد صوفی موسیقی کی مایہ ناز گلوکارہ عابدہ پروین نے اپنی پراثر آواز سے تقریب کو روحانیت سے بھر دیا۔
تقریب میں نوجوانوں کے پسندیدہ بینڈ “ینگ اسٹنرز” نے جوشیلے انداز میں پرفارم کیا، جب کہ علی ظفر نے روایتی اور علاقائی رنگوں سے بھرپور پرفارمنس پیش کی، جس میں سندھی، پنجابی، بلوچی اور پشتو گانوں سے پاکستان کی متنوع ثقافت کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
تقریب کے اختتام پر پی ایس ایل 10 کا اینتھم علی ظفر، نتاشہ بیگ، ابرار الحق اور طلحہ انجم نے مشترکہ طور پر پیش کیا، جس نے ماحول کو مزید پرجوش بنا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں