0

چیف جسٹس کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج، سپریم کورٹ میں دو نئے ججز کی تعیناتی زیر غور

نیامحاذ:اسلام آباد:چیف جسٹس کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس، چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس آج دوپہر 2 بجے ہو گا، جس میں سپریم کورٹ میں دو نئے ججز کی تعیناتی سمیت دیگر اہم عدالتی معاملات پر غور کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ سے دو سینئر ججز کو سپریم کورٹ میں لانے کی تجویز زیر بحث آئے گی، جبکہ چاروں صوبوں اور وفاقی دارالحکومت کی ہائیکورٹس کے مستقل چیف جسٹسز کی تقرری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔
اجلاس کے ایجنڈے میں ایک اہم نکتہ لاہور ہائیکورٹ کے سینئر جج کی طرف سے 24 جولائی 2024 کے کمیشن ریمارکس حذف کرنے کی درخواست بھی ہے، جس پر بھی غور کیا جائے گا۔
جوڈیشل کمیشن کا یہ اجلاس نہ صرف عدالتی نظام میں بہتری کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے بلکہ اعلیٰ عدلیہ میں خالی اسامیوں کو پر کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں