کراچی: پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ،پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک بار پھر بہتری دیکھنے میں آئی ہے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 4 اپریل 2025 تک پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر کا حجم بڑھ کر 15 ارب 75 کروڑ 27 لاکھ ڈالر ہوگیا، جس میں سرکاری ذخائر کی مالیت 10 ارب 69 کروڑ 94 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس موجود غیر ملکی کرنسی کے ذخائر 5 ارب 5 کروڑ 33 لاکھ ڈالر ہیں، جو ملک کے مجموعی ذخائر کا اہم حصہ ہیں۔
زرمبادلہ ذخائر میں اس بہتری کو معاشی استحکام کی جانب ایک مثبت قدم تصور کیا جا رہا ہے، جو بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے اعتماد میں اضافے اور درآمدی ضروریات کو پورا کرنے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے.
