0

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل):پشاور زلمی نے جنّت مرزا کو سوشل میڈیا ایمبیسیڈر مقرر کر دیا

نیا محاذ: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی مشہور فرنچائز پشاور زلمی نے ایک اور بڑا قدم اٹھاتے ہوئے پاکستان کی مقبول ترین ٹک ٹاک اسٹار، جنّت مرزا کو اپنی ٹیم کا آفیشل سوشل میڈیا ایمبیسیڈر بنا دیا ہے۔
ٹیم کی جانب سے یہ اعلان باقاعدہ طور پر اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کیا گیا، جس کے تحت جنّت مرزا پی ایس ایل سیزن 10 کے دوران زلمی کی ڈیجیٹل مہمات اور آن لائن تشہیر میں اہم کردار ادا کریں گی۔
جنّت مرزا نہ صرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی بے حد مقبول ہیں، اور ان کے لاکھوں مداح مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر موجود ہیں۔ زلمی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس شراکت داری کا مقصد ٹیم کو نوجوانوں میں مزید مقبول بنانا اور ڈیجیٹل دنیا میں اپنی موجودگی کو مضبوط کرنا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پشاور زلمی نے عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان کو بھی اپنی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا تھا، جو ٹیم کے ساتھ طویل عرصے سے وابستہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں