0

ٹرمپ کا چین سے تجارتی معاہدے کا عندیہ، اگر نہ ہوا تو پرانی پوزیشن پر واپس جائیں گے

واشنگٹن:ٹرمپ کا چین سے تجارتی معاہدے کا عندیہ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ تجارتی معاہدہ کرنا ان کی ترجیح ہے، تاہم اگر معاہدہ نہ ہو سکا تو امریکہ اپنے سابقہ مؤقف پر واپس چلا جائے گا۔
کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر تجارت کے حوالے سے امریکہ کے ساتھ ماضی میں انصاف نہیں ہوا، لیکن اب حالات بہتری کی جانب گامزن ہیں۔
انہوں نے کہا کہ “کل کا دن تاریخی تھا، ہم نے وہ مقصد حاصل کر لیا جس کی ہمیں تلاش تھی۔”
صدر ٹرمپ نے اپنی حکومت کی کارکردگی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری میں کمی آئی ہے جبکہ شرح سود میں بھی بہتری آئی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ محصولات سے حاصل ہونے والی آمدن سے ملکی قرض اتارا جائے گا۔
غزہ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ وہ یرغمالیوں کی واپسی کے قریب پہنچ چکے ہیں اور اس حوالے سے اسرائیل اور حماس دونوں سے مذاکرات جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں