0

واٹس ایپ کی نئی اپڈیٹس: چیٹس، کالز اور چینلز کیلئے زبردست فیچرز متعارف

کیلیفورنیا: واٹس ایپ کی نئی اپڈیٹس،واٹس ایپ نے صارفین کے پیغام رسانی کے تجربے کو مزید شاندار بنانے کیلئے ایک بار پھر کئی نئے اور کارآمد فیچرز متعارف کروا دیے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ کی تازہ ترین اپ ڈیٹس میں گروپ چیٹس، کالز اور چینلز سے متعلق دلچسپ فیچرز شامل کیے گئے ہیں جن میں ریئل ٹائم گروپ انڈیکیٹر، بہتر ایونٹ مینجمنٹ، نوٹیفکیشن کنٹرولز اور آئی فون صارفین کیلئے خصوصی آپشنز شامل ہیں۔
اب گروپ چیٹ میں صارفین یہ دیکھ سکیں گے کہ کتنے افراد اس وقت آن لائن ہیں، یہ انفارمیشن گروپ کے نام کے نیچے ظاہر ہوگی۔ ساتھ ہی، نوٹیفکیشن سیٹنگز میں “Notify For” کا نیا آپشن بھی شامل کیا گیا ہے جس سے آپ یہ چن سکتے ہیں کہ آپ کو تمام پیغامات پر الرٹ ملے یا صرف مینشن اور ڈائریکٹ ریپلائیز پر۔
واٹس ایپ نے ایونٹ مینجمنٹ کو بھی اپڈیٹ کیا ہے۔ اب صارفین گروپ یا پرائیویٹ چیٹس میں ایونٹس بنا سکتے ہیں، ان کے لیے تاریخ، وقت مقرر کر سکتے ہیں اور انہیں چیٹ میں پن بھی کیا جا سکتا ہے۔
نئے “ٹیپ ایبل ری ایکشنز” فیچر کے تحت اب صارفین فوری طور پر ردعمل ظاہر کر سکتے ہیں جو بات چیت کو مزید تیز اور مؤثر بناتا ہے۔
آئی فون صارفین کے لیے “اسکین ڈاکیومنٹ” کا نیا آپشن بھی متعارف کروایا گیا ہے جس سے دستاویزات کو براہ راست واٹس ایپ کے ذریعے اسکین کر کے شیئر کیا جا سکتا ہے۔
ویڈیو کالنگ کے دوران زوم کرنے کی سہولت کے ساتھ ساتھ، کال میں کسی دوسرے شخص کو شامل کرنا اب مزید آسان ہو گیا ہے — بس چیٹ میں موجود کال آئیکن پر ٹیپ کریں۔
اس کے علاوہ آئی فون یوزرز اب واٹس ایپ کو اپنی ڈیفالٹ میسیجنگ اور کالنگ ایپ بھی سیٹ کر سکتے ہیں، جس کے لیے سیٹنگز میں جا کر “ڈیفالٹ ایپس” میں واٹس ایپ منتخب کرنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں