0

اے این ایف کی بڑی کارروائی: طلباء کو منشیات فروخت کرنے والے 5 ملزمان گرفتار

کراچی:اے این ایف کی بڑی کارروائی، اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک بھر میں تعلیمی اداروں کے طلباء کو نشہ آور اشیاء فروخت کرنے والے گروہ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق یہ کارروائیاں مانسہرہ، اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی، حیدرآباد اور سیالکوٹ میں کی گئیں، جہاں مجموعی طور پر 7 مختلف آپریشنز میں 11.021 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔
برآمد شدہ منشیات میں 7 کلو 900 گرام چرس، 1.184 کلوگرام آئس، 1.5 کلو ہیروئن، 250 گرام افیون، 37 گرام بھنگ کا آئل اور 150 گرام ویڈ شامل ہے۔
ترجمان کے مطابق ملزمان نے دوران تفتیش اعتراف کیا ہے کہ وہ تعلیمی اداروں کے طلباء کو نشہ آور اشیاء فروخت کرتے تھے۔ اے این ایف حکام نے ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔
یہ کارروائی نہ صرف نوجوان نسل کو منشیات کے ناسور سے بچانے کی جانب اہم قدم ہے بلکہ معاشرے کو محفوظ بنانے کی ایک بڑی کوشش بھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں