0

امریکا کا چین پر ٹیرف میں بڑا اضافہ، مجموعی شرح 145 فیصد تک پہنچ گئی

واشنگٹن:امریکا کا چین پر ٹیرف میں بڑا اضافہ، امریکا نے چین کے خلاف اقتصادی دباؤ میں مزید اضافہ کرتے ہوئے ٹیرف کی شرح 145 فیصد تک بڑھا دی ہے۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق، چین پر عائد 125 فیصد ٹیرف میں مزید 20 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے، جس سے مجموعی شرح 145 فیصد ہوگئی ہے۔
یہ فیصلہ گزشتہ روز نافذ کیے گئے 125 فیصد ٹیرف کے بعد کیا گیا ہے، جسے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوری طور پر نافذ العمل قرار دیا تھا۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین پر لگائے گئے نئے ٹیرف سے متعلق کئی ممالک اور کمپنیاں بات چیت کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے یہ عندیہ بھی دیا کہ بیجنگ کے ساتھ تجارتی معاہدے کے امکانات موجود ہیں، تاہم اس کے لیے مناسب شرائط پر بات چیت ضروری ہوگی۔
یہ پیش رفت امریکا اور چین کے درمیان جاری تجارتی کشیدگی میں ایک اور بڑا قدم تصور کی جا رہی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں