نیامحاذ :عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 5 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، صرف 3 روز میں خام تیل کی قیمت میں 13.5 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمت آج 4 فیصد اور گر گئی۔
لندن برینٹ خام تیل کی قیمت میں 2.43 ڈالر کی کمی ہوئی اور یہ 63.15 ڈالر فی بیرل پر آ گئی۔ اسی طرح، ویسٹ ٹیکساس خام تیل 2.42 ڈالر کی کمی کے ساتھ 59.57 ڈالر فی بیرل پر آ گیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر قیمتوں میں مزید کمی جاری رہی تو امریکی خام تیل کی قیمت 50 ڈالر فی بیرل تک بھی آ سکتی ہے۔