0

سانحہ 9 مئی: صرف احتجاج نہیں، ریاستی ادارے پر منظم حملہ، پنجاب حکومت کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

نیامحاذ: ریاستی ادارے پر منظم حملہ، سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی پنجاب حکومت کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ سانحہ 9 مئی محض احتجاج یا سیاسی ریلی نہیں تھا بلکہ اسے ریاستی ادارے پر حملہ قرار دیا گیا ہے۔
پنجاب حکومت کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 9 مئی 2023 کے پرتشدد واقعات کے نتیجے میں صوبے کو مجموعی طور پر 197 کروڑ 34 لاکھ 80 ہزار روپے کا نقصان ہوا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ پنجاب کے 38 شہروں میں سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچایا گیا، جن میں لاہور، راولپنڈی، اور میانوالی شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق:
لاہور میں 110 ملین روپے کی املاک تباہ کی گئیں۔
راولپنڈی میں 26 ملین روپے کا نقصان ہوا۔
میانوالی میں 50 ملین روپے کا مالی نقصان رپورٹ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق 9 مئی کے 38 اضلاع میں 319 مقدمات درج کیے گئے، جبکہ 35,962 افراد کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ ان میں سے 11,367 افراد گرفتار ہو چکے ہیں اور 24,595 تاحال مفرور ہیں۔
پنجاب حکومت کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ یہ کوئی عام احتجاج نہیں تھا بلکہ ریاستی ادارے کو نشانہ بنانے کی سازش تھی۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان واقعات کے نتیجے میں 152 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔
اس تمام پیش رفت سے واضح ہے کہ سانحہ 9 مئی کو اب ریاستی و عدالتی سطح پر انتہائی سنجیدہ معاملہ قرار دیا جا رہا ہے، اور اس کی قانونی پیروی مزید شدت اختیار کر سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں