نیامحاذ کے مطابق،ایس ایچ او وندر نعیم خان خلجی کی جرائم کے خلاف کامیاب کارروائیاں جاری، ایس ایس پی حب سید فاضل شاہ بخاری کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او نعیم خان خلجی نے جرائم کے خلاف اپنی کامیاب کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے دو اہم ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
ڈی ایس پی وندر محمد جان ساسولی کی زیر نگرانی میں ایس ایچ او خلجی نے کراچی اور حب کے مختلف علاقوں سے چوری شدہ موٹر سائیکلوں کو اندرون بلوچستان منتقل کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کیا۔
ایس ایچ او نعیم خان خلجی نے بتایا کہ کراچی کے تھانہ کلاکوٹ سے 27 جون 2023 کو چوری ہونے والی موٹر سائیکل کو بازیاب کرتے ہوئے ملزم صغیر احمد کو گرفتار کیا، جو حب کے دارو ہوٹل کا رہائشی ہے۔ دوسری کارروائی میں، کراچی کے تھانہ رسپلا سے 21 مارچ 2025 کو چوری ہونے والی موٹر سائیکل برآمد کی گئی اور ملزم ربرین کو گرفتار کیا گیا، جو خضدار کا رہائشی ہے اور حب میں رہ رہا تھا۔
دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
ایس ایچ او نعیم خان خلجی نے کہا کہ علاقے میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں مسلسل جاری رہیں گی اور ان کی ٹیم اس بات کو یقینی بنائے گی کہ قانون کا شکنجہ مزید سخت ہو۔
