نیامحاذ: کراچی کے ثانوی تعلیمی بورڈ نے نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ بورڈ کے مطابق نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات 8 اپریل سے شروع ہوں گے۔
اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 3 لاکھ 75 ہزار طلبا و طالبات اس امتحان میں حصہ لیں گے، اور امتحانی عمل کو بہتر بنانے کے لیے 499 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ ان مراکز کی مکمل فہرست بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہے تاکہ طلبا اپنی تسلی کے مطابق مرکز کی معلومات حاصل کر سکیں۔
چیئرمین بورڈ کا کہنا ہے کہ تمام طلبا و طالبات کو کمپیوٹرائزڈ آن لائن ایڈمٹ کارڈ جاری کیے گئے ہیں، تاہم امتحانی مراکز میں موبائل فون یا کسی قسم کی ڈیوائس لے جانے پر سخت پابندی ہوگی۔