عمران خان کی جیل ملاقاتیں بحال، ہفتے میں دو دن کی اجازت
نیامحاذ: اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جیل ملاقاتیں بحال کرتے ہوئے ہفتے میں دو دن، منگل اور جمعرات کو ملاقات کی اجازت دے دی۔
اہم عدالتی فیصلے:
⚖ ملاقاتوں پر عائد پابندی ختم
📆 ہر ہفتے منگل اور جمعرات کو ملاقات ممکن
🚫 ملاقات کے بعد میڈیا ٹاک پر پابندی
👥 صرف کوآرڈینیٹر سلمان اکرم راجہ کے دیے گئے نام ہی ملاقات کر سکیں گے
عدالت کے ریمارکس:
🔹 قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دیے کہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا ٹاک کی کیا ضرورت ہے؟
🔹 جیل سپرنٹنڈنٹ کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ ملاقاتوں کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔
پس منظر:
💡 جنوری کے بعد عمران خان کا اسٹیٹس انڈر ٹرائل سے سزا یافتہ قیدی میں تبدیل ہونے کے باعث ملاقاتوں پر پابندیاں لگائی گئی تھیں۔
💡 عدالت نے قرار دیا کہ مقررہ دنوں کے علاوہ کوئی اور ملاقات نہیں ہو سکے گی۔
📢 کیا یہ فیصلہ منصفانہ ہے؟ اپنی رائے کا اظہار کریں!