پاکستان نے ٹی 20 کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا
نیامحاذ: پاکستان کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کو تیسرے ٹی 20 میچ میں شکست دے کر ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
ریکارڈ کس چیز کا ہے؟
🏏 پاکستان ٹی 20 انٹرنیشنل میں کم ترین اوورز (16 اوورز) میں 200+ رنز کا ہدف حاصل کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔
🏏 نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 205 رنز کا ہدف دیا، جو قومی ٹیم نے صرف 16 اوورز میں حاصل کر لیا۔
کون کون نمایاں رہا؟
✅ حسن نواز: ناقابل شکست 105 رنز کی شاندار اننگز، پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔
✅ آغا سلمان: 51 رنز کی برق رفتار اننگز، ٹیم کو جیت تک پہنچایا۔
حسن نواز کا ردعمل
🗣 “ٹیم مینجمنٹ نے بہت سپورٹ کیا، کسی نے یہ نہیں کہا کہ میں پہلے دو میچز میں جلدی آؤٹ ہو گیا تھا، مجھے صرف اٹیک کرنے کا کہا گیا تھا۔”
پاکستان کی فتح پر آپ کا کیا خیال ہے؟ 💬🔥🏏