ترکیہ: استنبول میں مظاہرے شدت اختیار کر گئے، پولیس اور عوام میں جھڑپیں
نیامحاذ: ترکیہ کے مختلف شہروں میں مظاہروں کے دوران پولیس اور عوام کے درمیان جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں۔ استنبول اور ازمیر میں صورتحال کشیدہ ہوگئی، جب کہ عراقی قونصل خانے پر فائرنگ کا واقعہ بھی پیش آیا۔
اہم نکات:
🔹 استنبول: سٹی ہال کے باہر مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کا آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال
🔹 ازمیر: پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ، ربڑ کی گولیوں اور آنسو گیس کا استعمال
🔹 عراقی وزارت خارجہ: استنبول میں عراقی قونصل خانے پر مسلح افراد کی فائرنگ
🔹 وجہ مظاہرے: استنبول کے میئر امام اکرم اولو کی حراست کے خلاف عوام کا احتجاج
کیا ترکیہ میں سیاسی بحران مزید بڑھے گا؟⚠️🔥