اسرائیلی جارحیت: غزہ کا واحد کینسر ہسپتال بھی تباہ
نیامحاذ: اسرائیلی فوج نے غزہ میں واقع ترک-فلسطینی دوستی ہسپتال کو مکمل طور پر تباہ کر دیا، جو علاقے کا واحد کینسر اسپتال تھا۔
اہم تفصیلات:
🏥 ہسپتال کی لوکیشن: نتساریم کوریڈور، شارع صلاح الدین کے قریب
💰 ترکیے کی مالی مدد: 3 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی امداد سے 2017 میں تعمیر
👩⚕️ سالانہ مریضوں کی تعداد: 10 ہزار سے زائد کینسر مریضوں کا علاج
🎯 اسرائیلی فوج کا دعویٰ: ماضی میں اسے کمانڈ سینٹر کے طور پر استعمال کیا گیا
غزہ میں انسانی بحران مزید سنگین
🚨 جنگ بندی معاہدہ توڑنے کے بعد اسرائیلی جارحیت میں شدت
🚧 نتساریم کوریڈور پر دوبارہ قبضہ، شارع صلاح الدین پر آمد و رفت پر پابندی
😢 کینسر کے مریضوں کے لیے علاج کی سہولت مکمل ختم
عالمی برادری کی خاموشی؟
❌ اسرائیل کی جانب سے مسلسل طبی سہولیات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے
❌ بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی
❌ اقوام متحدہ اور دیگر عالمی ادارے فوری ایکشن لیں!