غزہ میں قیامت صغریٰ: اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں 110 مزید فلسطینی شہید، شہادتوں کی تعداد 591 سے تجاوز
نیامحاذ: فلسطین کے مظلوم عوام پر اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا۔ غزہ میں وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں مزید 110 معصوم فلسطینی شہید اور سینکڑوں زخمی ہو گئے۔
بے رحم حملے، معصوم جانوں کا زیاں
حالیہ حملوں میں شہید ہونے والوں میں 200 معصوم بچے، 94 خواتین، 125 مرد اور 34 بزرگ شامل ہیں، جو اسرائیلی درندگی کا نشانہ بنے۔
3 دن میں شہادتوں کی تعداد 591 سے تجاوز
گزشتہ 3 دنوں میں اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 591 سے زیادہ ہو چکی ہے، جبکہ غزہ میں انسانی المیہ مزید گہرا ہو گیا ہے۔
نقل و حرکت محدود، زندگیاں مفلوج
وحشیانہ بمباری کے ساتھ ساتھ غزہ کے باسیوں کی نقل و حرکت پر بھی شدید پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔ شہریوں کو گھروں سے نکلنے کی اجازت نہیں، جس کے باعث بنیادی ضروریاتِ زندگی کی فراہمی بھی معطل ہو چکی ہے۔
عالمی برادری کی خاموشی، فلسطینیوں کا کرب
اسرائیل کی سفاکیت پر عالمی طاقتوں کی خاموشی سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے۔ انسانی حقوق کے ادارے اور عالمی برادری اب تک محض مذمتی بیانات تک محدود ہیں، جبکہ فلسطینی عوام پر قیامت ٹوٹی ہوئی ہے۔