نیامحاذ: چین، روس، سعودی عرب اور ترکیہ کی غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت
غزہ: (نیامحاذ) عالمی برادری کی جانب سے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ چین، روس، سعودی عرب، ترکیہ اور نیدرلینڈز نے اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے فوری جنگ بندی اور بلا روک ٹوک انسانی امداد کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔
عالمی مطالبات
بین الاقوامی رہنماؤں نے یرغمالیوں کی غیر مشروط رہائی پر زور دیا اور جنگ بندی کے احترام کی اپیل کی۔
چین کی تشویش
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بیجنگ کو فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی پر سخت تشویش ہے اور حماس و اسرائیل کو فوری طور پر جنگ بندی معاہدے کی طرف واپس آنا چاہیے۔
ترکیہ کا سخت مؤقف
ترک صدر رجب طیب اردگان نے اسرائیلی حملوں کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو کو نسل کشی کی پالیسی ترک کرنی چاہیے۔
نیدرلینڈز کی اپیل
نیدرلینڈز نے فریقین پر زور دیا کہ تمام دشمنیوں کو ختم کر کے امن کا راستہ اختیار کریں۔