نیامحاذ: پی آئی اے کی نجکاری کا عمل تیز، نجکاری کمیشن بورڈ نے ٹرانزیکشن اسٹرکچر کی منظوری دے دی
اہم اجلاس میں بڑے فیصلے، روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری پر بھی غور
اسلام آباد: (نیامحاذ) نجکاری کمیشن بورڈ نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (PIA) کی نجکاری کے لیے ٹرانزیکشن اسٹرکچر کی منظوری دے دی۔
51 سے 100 فیصد شیئرز کی فروخت کی تجویز
مشیر نجکاری محمد علی کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی آئی اے کے 51 فیصد سے 100 فیصد شیئرز اور انتظامی کنٹرول نجی شعبے کو دینے کی تجویز زیر غور ہے۔ حتمی شرائط بولی کے عمل کے دوران طے کی جائیں گی۔
روزویلٹ ہوٹل نیویارک کی نجکاری بھی ایجنڈے میں شامل
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیویارک میں واقع روزویلٹ ہوٹل کی ممکنہ نجکاری پر مالیاتی مشیر سے تفصیلی بریفنگ لی جائے گی تاکہ اس حوالے سے بہتر فیصلے کیے جا سکیں۔