0

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

نیامحاذ: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، انڈیکس 117,906 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا

تیسرے روز بھی مثبت رجحان، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال
کراچی: (نیامحاذ) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیسرے روز بھی تیزی کا رجحان برقرار ہے، کاروبار کے آغاز پر 900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس 117,906 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

سرمایہ کاروں کے لیے مثبت اشارے
تجزیہ کاروں کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل بہتری سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد اور معاشی استحکام کے اشاروں کی وجہ سے دیکھنے میں آ رہی ہے۔

گزشتہ روز بھی مارکیٹ میں نمایاں اضافہ
گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر 801 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس 117,001 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جبکہ آج بھی مارکیٹ مضبوط رفتار سے آگے بڑھ رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں