نیامحاذ: چین میں پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں میں مصنوعی ذہانت کی تعلیم شامل کرنے کا فیصلہ
بیجنگ (ویب ڈیسک) – چین نے اپنی اگلی نسل کو ٹیکنالوجی کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں میں مصنوعی ذہانت (AI) کی تعلیم کو نصاب میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
🎓 AI تعلیم کا مقصد:
چین کی AI انڈسٹری کو فروغ دینا اور مستقبل کے ماہرین تیار کرنا۔
بچوں کو کم عمری سے ہی ٹیکنالوجی کے جدید رجحانات سے روشناس کرانا۔
📚 کب اور کیسے؟
رواں سال کے آخر تک AI کے اسباق اسکولوں کے نصاب میں شامل کر دیے جائیں گے۔
اسکول AI کو علیحدہ مضمون کے طور پر یا انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سائنس جیسے مضامین کے ساتھ پڑھا سکتے ہیں۔
چین کی AI انڈسٹری کی عالمی کامیابی
چینی کمپنی ڈیپ سیک نے اپنے جدید AI چیٹ بوٹ سے عالمی مارکیٹ میں مقبولیت حاصل کی۔
حال ہی میں چین نے ایک ایسا AI ماڈل تیار کیا ہے جو بغیر کسی ہدایت کے خود فیصلے کر سکتا ہے۔
🚀 چین کے اس فیصلے کو آپ کس نظر سے دیکھتے ہیں؟ کیا دیگر ممالک کو بھی ایسا کرنا چاہیے؟ اپنی رائے دیں! ⬇️