0

“جعفر ایکسپریس پر حملہ، دہشتگردوں سے بچنے والے مسافر کا بیان سامنے آگیا”

جعفر ایکسپریس حملہ: بازیاب مسافر کا سیکیورٹی فورسز سے اظہار تشکر
اسلام آباد/ کوئٹہ (نیامحاذ) جعفر ایکسپریس پر ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد یرغمال بنائے گئے مسافروں کی بازیابی کا عمل مکمل کر لیا گیا۔ بازیاب ہونے والے ایک مسافر نے پاک فوج اور ایف سی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ “اللہ کا شکر ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی بہادری سے ہم بحفاظت یہاں تک پہنچے۔”

حملہ اور آپریشن کی تفصیلات
یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر اچانک نامعلوم مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی۔ اس حملے کے نتیجے میں ٹرین ڈرائیور شدید زخمی ہوا جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں 27 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے، جبکہ 155 مسافروں کو بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا۔

آپریشن میں احتیاط برتی جا رہی ہے
ذرائع کے مطابق، دہشت گردوں نے خودکش بمباروں کے ذریعے عورتوں اور بچوں کو یرغمال بنا رکھا تھا، جس کے باعث آپریشن میں انتہائی احتیاط سے کام لیا گیا۔

سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ابھی بھی جاری ہے تاکہ علاقے کو مکمل طور پر محفوظ بنایا جا سکے اور مزید ممکنہ خطرات کا سدباب کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں