0

چند گھنٹوں میں بڑا نقصان: بھارتی فضائیہ کے دو طیارے حادثے کا شکار

اسلام آباد (نیامحاذ) – بھارتی فضائیہ کے دو طیارے چند گھنٹوں کے اندر حادثے کا شکار ہو گئے، تاہم دونوں واقعات میں عملہ محفوظ رہا۔

پہلا حادثہ – جیگوار طیارہ کریش
بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع پنجکلا کے قریب رائے پرانی میں جیگوار جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔
طیارہ امبالہ ایئر بیس سے معمول کی تربیتی پرواز پر تھا۔
حادثے میں پائلٹ نے بحفاظت ایجیکٹ کر لیا، جبکہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
دوسرا حادثہ – اے این 32 طیارہ متاثر
مغربی بنگال کے باگڈوگرا ایئر فیلڈ پر اے این 32 ٹرانسپورٹ طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا۔
طیارہ روسی ساختہ تھا، اور اس کا کریو محفوظ رہا۔
بھارتی فضائیہ کے حکام نے بتایا کہ طیارے کو شدید نقصان پہنچا ہے اور مکمل مرمت درکار ہوگی۔
تحقیقات جاری
بھارتی میڈیا کے مطابق ایئر فورس حکام نے حادثات کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ حالیہ برسوں میں بھارتی فضائیہ کے طیاروں کے حادثات میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جس سے ان کی تکنیکی صلاحیتوں اور دیکھ بھال کے انتظامات پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں